PK Press

نواز،بلاول ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف ، بلاول ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں (ن) لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت کے مواخذے کیلئے تجاویز طلب کرلی گئیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم)کے استعمال کا فیصلہ واپس لینے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماوں میں چارٹر آف ڈیمو کریسی ٹو کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،

عمران سے جان چھڑانا بہت مشکل تھا، شکر ادا کرنا چاہیے کہ نجات ملی ،نوازشریف

https://pkpress.net/2022/04/21/nawaz-sharif/

 

ملاقات میں صدر مملکت کے مواخذے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں، سابقہ حکومت کی الیکشن ترامیم کو ختم کرنے بھی گفتگو کی گئی۔ ای وی ایم مشینوں پر الیکشن کروانے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا، پیپلز پارٹی سے شیری رحمن، نوید قمر، قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن سے اسحق ڈار، عابد شیر علی شریک ہوں گے۔اجلاس میں میثاق جمہوریت اور دیگر معاملات کے حوالے سے تجاویز پر غور ہوگا، ملاقات کے بعد رپورٹ نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی جائے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سعودی حکومت نے حج کوٹہ جاری کردیا

پڑھنے کے اگلے

قومی سلامتی کمیٹی کے سازش سے متعلق اعلامیہ پر امریکا کا موقف آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔