
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت کے صاحبزادے چودھری سالک حسین کو وفاقی وزیر بنانے کے بعد چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا چارج دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین کو فون کرکے سالک حسین کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دی۔خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی نے بھی چودھری شجاعت حسین کو ٹیلیفون کیا اور مبارکباد ی۔
وفاقی کابینہ کے 4 نئے ارکین نے حلف اٹھالیا
https://pkpress.net/2022/04/22/cabinet-2/
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ چودھری سالک حسین نے میرے مشورے پرہی وزیراعظم کوووٹ دیاتھا۔اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت کاکہنا تھاکہ چودھری سالک حسین نے جوبھی قدم اٹھایامجھ سے پوچھ کراٹھایا،چودھری سالک کومیری مکمل سپورٹ اورحمایت حاصل ہے۔