
وفاقی کابینہ کے 4 نئے ارکان نے حلف اٹھالیا ، حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ (ق )کے چودھری سالک حسین ، ن لیگ کے جاویدلطیف ، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور محمدہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔
President Dr. Arif Alvi administering the oath to Federal Ministers and Minister of State at Aiwan-e-Sadr, Islamabad. pic.twitter.com/vyxJxfhdaA
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 22, 2022
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے مزید ارکان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی ، جس میں حکمران اتحاد کے ارکان نے حلف اٹھایا ، صدرمملکت عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔ق لیگ کے چوہدری سالک حسین ، ن لیگ کے جاوید لطیف ، بی این پی مینگل کے آغاحسن بلوچ نے وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف لیا جبکہ بی این پی کے محمدہاشم نوتیزئی بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔
بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ کو سائنس اینڈٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جائے گا۔
آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی