PK Press

عمران سے جان چھڑانا بہت مشکل تھا، شکر ادا کرنا چاہیے کہ نجات ملی ،نوازشریف

bilawal nawaz

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ان کی حکومت کے خلاف امریکی سازش کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم نے کوئی ایٹمی دھماکہ کیا کہ کوئی تمہارے خلاف سازش کرتا ، تم نے نہ صرف ملک کی معیشت بلکہ پورے ملک کو تباہ کیا۔ وہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔نوازشریف نے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ملاقات کےلئے خصوصی طور پر آئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا،

 

عمران خان سےنجات حاصل کرنابہت ضروری تھا،عمران خان نے معاشرتی ڈھانچے کو بہت نقصان پہنچایا، انہوں نےجوماحول پیدا کیاایسا کبھی نہیں دیکھا،غنڈہ گردی اوربدتمیزی کےکلچرکوفروغ دیا،یہ ہر بات پر آئین اور قانون سے ٹکر لے رہے ہیں، عمران خان سے جان چھڑانا بھی بہت مشکل تھا، ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ عمران خان سے نجات ملی ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ عمران خان حکومت نے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور معیشت کی بحالی میں وقت لگے گا، پاکستان کو جو نقصان ہوگیا ہے اس کا ازالہ کرنا ہے،پاکستان کودوبارہ منزل پرلائیں گے،

عمرا ن خان کا 55روپے والا ہیلی کاپٹر ایک ارب روپے کھا گیا ، اعدادو شمار جاری

https://pkpress.net/2022/04/21/imrankhan-5/

پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کیلئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، ہم ملک کو اس منزل کی طرف پہنچانے کےلئے کردارادا کریں گے ۔نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میرے خلاف میرے خلاف بین الاقوامی سازش ہوئی ؟کیا آپ نے کوئی ایٹمی دھماکہ کیا کہ سازش ہوئی؟ آپ کے خلاف کوئی سازش کیوں کرتا ،آپ نے تو معاشی لحاظ سے پاکستان کو تباہ کیا ہے اور اب جھوٹ بول رہے ہیں کہ سازش ہوئی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک غیر جمہوری شخص کو پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا، سلیکٹڈ حکومت کو ختم کرنا ایک تاریخی کام تھا، سب مل کر مسائل کا مقابلہ کریں گے تو پاکستان درست سمت میں جائے گا، ہم نے ماضی میں بھی آمروں کو شکست دی، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ان کیخلاف کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھایا،

 

ہم نے عدم اعتماد کے ذریعے ایک وزیراعظم کو شکست دی، تین ،4سال مل کر جدوجہد کرکے ہم نے اس حکومت کو ختم کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی ملاقات اور ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ساتھ اتنا ہی اہم ہے جیسا کہ ہم نے میثاق جمہوریت کیا، اٹھارہویں ترمیم لائے اور سی پیک لائے ، سلیکٹڈ کو تو گھر بھیج دیا ہے اور جو معیشت کو نقصان پہنچایا گیا وہ تو ہوگیا اب ہم نے اس کو ٹھیک کرنا ہے اور اس کےلئے مل کر کام کرنا ہے ۔

https://www.express.pk/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارت،پنجائیت کےچنائو پر پاکستان زندہ باد کے نعر ے ، امیدوار سمیت تین گرفتار

پڑھنے کے اگلے

وفاقی کابینہ کے 4 نئے ارکین نے حلف اٹھالیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔