PK Press

عمرا ن خان کا 55روپے والا ہیلی کاپٹر ایک ارب روپے کھا گیا ، اعدادو شمار جاری

imran khan in helicopter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ سے ہیلی کاپٹر پر وزیراعظم آفس کا سفر کتنے کا پڑا ؟ حکومت نے اعدادو شمار جاری کردیئے۔ حکومتی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں ان کے آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے43لاکھ سے زائد خرچ ہوئے۔حکومتی دستاویزات کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے۔

 

 

اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اگست سےدسمبر 2018تک ہیلی کاپٹر پر تین کروڑ79لاکھ 30ہزار روپے خرچ ہوئے۔سال 2019 میں 13کروڑ19لاکھ 40ہزار خرچ ہوئے،سال 2020میں 14کروڑ 35لاکھ50ہزار،2021میں 12کروڑ 38لاکھ جبکہ جنوری تا مارچ2022میں تین کروڑ 51لاکھ 40ہزارروپے خرچ کئے گئے،اس کے علاوہ مرمتی سمیت دیگر اخراجات کی مد میں 47کروڑ 23لاکھ 60ہزارروپے اخراجات کئے گئے ۔مالی سال 2019-20میں 17کروڑ 35لاکھ ,مالی سال 2020-21میں 20کروڑ چارلاکھ ،مالی سال 2021-22میں 13کروڑ 42لاکھ روپے بجٹ مختص کئے گئے ،

 

زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا، وزیراعظم

https://pkpress.net/2022/04/20/pm-shehbaz-sharif/

ان تین مالی سالوں میں مختص بجٹ51کروڑ 19لاکھ سے زائد بنتا ہے جب کہ جون 2018سے مارچ 2022تک 98کروڑ43لاکھ 55ہزار کے مجموعی اخراجات ہے جب میں فلائٹ اوورز کا خرچہ 47کروڑ 23لاکھ جب کہ مرمت کی مد میں 51کروڑ 19لاکھ 95ہزار سے زائد خرچ ہوئے۔ ہیلی کاپٹر کی اڑان پر فی گھنٹہ پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے خرچہ آیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ابتدائی دنوں میں جب وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تنقید ہوئی تھی تو اگست 2018 میں اس وقت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے کہ ’روٹ لگا کر عوام کو تنگ نہ کیا جائے۔‘انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’ہیلی کاپٹر اتنی مہنگی سواری نہیں بلکہ اس پر صرف 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر خرچ آتا ہے ۔

https://www.urdunews.com/node/663251

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

پڑھنے کے اگلے

بھارت،پنجائیت کےچنائو پر پاکستان زندہ باد کے نعر ے ، امیدوار سمیت تین گرفتار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔