
جے یو آئی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔تفصیالت کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی سے عہدے سے حلف لیا۔
قائم مقام اسپیکر نے پی ٹی آئی کے123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے
https://pkpress.net/2022/04/14/123/
یاد رہے کہ زاہد اکرم درانی جے یو آئی ف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی کے صاحبزادے ہیں اور وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔زاہد اکرم درانی نے کہا کہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،مجھ سے پہلے جو شخص ڈپٹی اسپیکر تھا اس نے آئین کی پامالی کی ،میں انشااللہ اس کرسی کا آئین بحال کروں گا،ہمارا سارا خاندان پاکستانی سیاست سے وابستہ ہے ،اب ہمارا اپنا وزیراعظم ہے اپنے حلقے کے مسائل خود حل کرواں گا۔