
بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع گریدی میں پنجائیت کے انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی جس پر بھارتی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔
بھارت میں پاکستانی گانے سننے پردومسلمان گرفتار
https://pkpress.net/2022/04/15/india/
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب ایک امیدوار محمد شاکر حسین اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےلئے جلوس کی شکل میں الیکشن آفس کی طرف جا رہے تھے ۔اس دوران جلسے میں موجود افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کردیے ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ۔گریدی کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر انیل کمار سنگھ کے مطابق امیدوار سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔