PK Press

رونالڈو کا نومولود بیٹا انتقال کرگیا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے جڑواں بچوں میں سے ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ پر کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں یہ بتانا پڑرہا ہے کہ ہمارے نومولود بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے۔

 

 

 

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے لکھا کہ یہ سب سے بڑا درد ہے جسے کوئی بھی والدین محسوس کر سکتے ہیں، صرف ہماری بچی کی پیدائش ہی ہمیں اس لمحے کو کچھ امید اور خوشی کے ساتھ جینے کی طاقت دے رہی ہے۔رونالڈو نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں غیرضروری باتوں سے اجتناب کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور تمام ماہرانہ دیکھ بھال اور تعاون کے لیے ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ رونالڈو نے اکتوبر 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 28 سالہ پارٹنر جارجینا روڈریگز کے ساتھ جڑواں بچوں کی توقع کررہے ہیں۔

بادشاہ ایک ہے جس کا نام بابر اعظم ہے

https://pkpress.net/2022/04/01/babar-azam-2/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جو بات لیڈر کرتا ہے، عوام اسکے پیچھے چل پڑتی ہے، سپریم کورٹ

پڑھنے کے اگلے

وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔