
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔
جلد یوکرین میں فوجی مقاصد حاصل کرلینگے، روس
https://pkpress.net/2022/04/03/593/
دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرناکہ بندی کردی۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔