
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین کی مرکری جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں فوزیہ ناز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ جمہوری روایات کی پامالی اوربدتہذیبی کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ شائستگی اور مہذب طرز عمل ق لیگ کی قیادت کا طرہ امتیاز ہے ،دوسری جماعتوںکو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ جمہوری پارلیمانی نظام پر بدنما دھبہ ہے ۔
ملکی ترقی وخوشحالی کےلئے کردارادا کرتے رہیں گے،فوزیہ ناز