
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی پر تشدد کی بھرپور مذمت کی ۔اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور مجرموں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
فرخ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی تو ہی تشدد کا رجحا ن ختم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ چین سے نہیں بیٹھے گی ، ہر فورم پر دستک دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے ہمیشہ دشمنوں کے ساتھ بھی اپنے رویے میں اعتدال رکھتے ہیں ان کے ساتھ آج جو کچھ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔