PK Press

شادی کےفوراً بعد ہی رنبیر کپوربڑی مشکل میں پھنس گئے

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے دوران ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر پڑوسیوں نے اداکار کے خلاف شکایت درج کروادی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ نے 14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ میں واقع واستو مینشن میں اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں 5 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی۔

 

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تقریبات شروع

https://pkpress.net/2022/04/14/ranbiraliawedding/

رنبیر کپور کے پڑوسیوں نے بالی ووڈ جوڑے کی شادی کے ہنگامے کے درمیان پالی ہل ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن (پی ایچ آر اے) میں شکایت درج کرائی ہے۔کہا جارہا ہے کہ چند صحافی مشہور شخصیات کی تصویریں کھینچنے کی کوشش کے دوران تیز رفتار گاڑیوں کا پیچھا کرتے گر کر زخمی بھی ہوئے تھے۔ پی ایچ آر اے کے سیکریٹری مدھو پوپلائی نے اس رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سینئر انسپکٹر سے رابطہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

 

 

ہم نے رنبیر کی عمارت واستو کے دالان میں ان کے آنے کے بعد ایک میٹنگ بھی کی تھی لیکن وہ میٹنگ بھی بےسود رہی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارت میں پاکستانی گانے سننے پردومسلمان گرفتار

پڑھنے کے اگلے

وفاقی کابینہ کے حوالے سے مجوزہ نام سامنے آگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔