
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا اور چارسال سے التوا کے شکار منصوبے کا جائزہ لیا۔
The officials of National Highway and CDA briefed him about the project. The PM has advised to ensure the installation of racks in the buses to accommodate the luggage of the passengers going to the airport. pic.twitter.com/o4iLzsXOSX
— Prime Minister's Office (@PMO_PK) April 14, 2022
اس موقع پر وزیراعظم کو اسلام آباد میٹرو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، وزیراعظم شہباز شریف نے سوال کیا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کیلئے 15بسیں مہیاکی جارہی ہیں اور ہفتے کے روز سے بسیں چلائی جائیں گی۔ جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موٹروے پر اسلام آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے۔
.وزیراعظم شہبازشریف نے میٹرو بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا 16بلین خرچ ہونے کے باوجودمنصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ میٹروبسوں میں سامان رکھنیکی سہولت بھی مہیاکی جائے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
https://pkpress.net/2022/04/13/shehbaz-sharif-11/
وزیراعظم نے سی ڈی اے کو 16 اپریل کو پشاور موڑ ائیرپورٹ میٹرو سروس چلانے اور بارہ کہو، روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی کو بروز ہفتہ 16 اپریل کو کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم ۔ بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور Motorway connection کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم https://t.co/Ch2ajY4BRt
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 14, 2022
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم 7بجے اسلام آبادمیٹرو بس سروس پرکام کاجائزہ لینے پہنچے، منصوبہ نوازشریف کیدورمیں2017 میں شروع ہوا تھا، منصوبے کو 2018 میں مکمل ہونا تھا لیکن5سال تاخیرہوئی اور منصوبے پرکام مکمل نہیں ہوا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے منصوبیمیں تاخیرپرتحقیقات کاحکم دیدیا اور ذمہ داروں کا تعین کرنیکی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رمضان میں میٹروسروس مفت چلانیکاحکم دیا ہے ، رمضان میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔