PK Press

حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10فیصداضافے کی منظوری دے دی ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

https://pkpress.net/2022/04/14/metro-bus-service-project/

 

 اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا،ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔یاد رہے میاں شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کم سے کم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔بعد ازاں وفاقی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منتخب ہونے کے فوری بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

افواہوں کی بنیاد پر کردار کشی کسی صورت قابل قبول نہیں، ترجمان پاک فوج

پڑھنے کے اگلے

قائم مقام اسپیکر نے پی ٹی آئی کے123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔