PK Press

افواہوں کی بنیاد پر کردار کشی کسی صورت قابل قبول نہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملٹری افسران کی فیک آڈیوز چلا کر ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔جمعرات کو پریس بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف چلائے جانے والی مہم نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ آئندہ ہونے دیں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی اور بارڈر سکیورٹی مستحکم ہے،

 

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/649023

بلوچستان میں دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ 2 روز پہلے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں سکیورٹی، انٹیلی جنس سے متعلق بریفنگ دی گئی، پاک فوج اور متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی داخلی اور بارڈر سکیورٹی مستحکم ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پر کردار کشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

 

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر قومی اسمبلی بحال کردی

https://pkpress.net/2022/04/07/supreme-court-4/

انہوں نے غیر ملکی مراسلے کے حوالے سے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ذکر نہیں ہے۔ پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اعلامیے میں اندرونی معاملات میں مداخلت کا ذکر ہے اور غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خود فوج کی قیادت سے رابطہ کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ حکومت کو کوئی آپشن نہیں دیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نہ تو مدت میں توسیع طلب کر رہے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے، آرمی چیف اپنی مدت پوری کر کے رواں سال 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہی ہے اور کبھی بھی مارشل لا نہیں لگے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کی کامیابی یقینی ہے،چودھری رزاق

پڑھنے کے اگلے

حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔