
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رکھنے کے متمنی ہیں،
چین سی پیک کی تعمیر بارے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا معترف
https://pkpress.net/2022/04/13/china-5/
امریکا کے نزدیک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جانے پر وزارت عظمی سے محروم ہو گئے تھے۔ تاہم عمران خان الزام عائد کرتے ہیں کہ ان کی وزارت عظمی کے خاتمے کے درپردہ امریکی سازش تھی۔ امریکہ کی جانب سے تاہم ایسے الزامات کو رد کیا گیا ہے۔