PK Press

قائم مقام اسپیکر نے پی ٹی آئی کے123 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے تحریک انصاف کے123 ارکان کی استعفے منظور کرلئے ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے ملک میں نیا آئینی اور سیاسی بحران پید ا ہوگااور اس سے ملک میں نئے انتخابات کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے ۔

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

https://pkpress.net/2022/04/14/pti-2/

 

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 155 ارکان میں سے 22منحرف ہوکر پارٹی سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔ اسطرح 342کے قومی اسمبلی کے ایوان میں 219ارکان باقی رہ گئے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق استعفے قوائد و ضوابط کے مطابق منظور کرکے نوٹیکفیشن جاری ہوا ہے۔ ن لیگ نے گزشتہ روز قاسم سوری پر الزام لگایا تھا کہ وہ جان بوجھ کر اجلاس کو التوا میں ڈالرہے ہیں تاکہ استعفے منظور کرکے بحران پیدا کیا جاسکے ۔

https://dailysubnews.com/category/pakistan-news/

 

قاسم سوری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف جس رو ز تحریک عدم اعتماد منظور ہوئی تھی اس سے اگلے روز ہی واضح کردیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے ہی جائیںگے ۔ ڈپٹی سپیکر جن کیخلاف تحریک عدم اعتماد کئی روز پہلے ہی پیش ہوچکی ہے ان کا استعفی کسی وقت بھی متوقع ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا

پڑھنے کے اگلے

شمالی وزیرستان،پاک افغان بارڈر پر فوجی قافلے پر حملہ ،7جوان شہید، 4دہشت گرہلاک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔