
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن )نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کے خلاف درخواست مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی نے دائر کی۔درخواست میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی آفئیرز اور سیکریٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کا 13 اپریل کا حکم آئین سے متصادم ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہبازگل اورشہزاداکبرکا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم
https://pkpress.net/2022/04/13/ihc-4/
عدالت سے استدعا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے، سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے، ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔