
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عثمان ڈار کو پاکستان تحریک انصاف کا فوکل پرسن آف یوتھ افیئرز مقرر کردیا ہے ۔ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
میں پارٹی چیئرمین عمران خان صاحب کا تہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں سے متعلقہ امور کی ذمہ داری ایک بار پھر مجھے سونپی ہے! پارٹی کی اس نئی تحریک میں نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال بنانے کیلئے انہیں فیصلہ سازی میں شامل کرینگے! 🇵🇰 pic.twitter.com/7EjNF8ww2u
— Usman Dar (@UdarOfficial) April 13, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان ڈار نے کہا کہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان صاحب کا تہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں سے متعلقہ امور کی ذمہ داری ایک بار پھر مجھے سونپی ہے،پارٹی کی اس نئی تحریک میں نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال بنانے کیلئے انہیں فیصلہ سازی میں شامل کرینگے۔
عمران خان نے شہباز گل کو اپناچیف آف اسٹاف مقرر کردیا