
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ کامیاب ہونے کیلئے پُرامید ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے۔
مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے مزید 3ارکان توڑ لئے
https://pkpress.net/2022/04/03/moonis-elahi-5/
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں استعفے دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، استعفوں کی بات صرف وفاق سے متعلق کی گئی ہے۔چودھری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں اپنی کامیابی کےلیے پر امید ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔