
دوبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی گئی ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔
بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز
https://pkpress.net/2022/04/11/babar-azam-5/
ساوتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان چوتھے نمبر پر ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی میں بالرز کی رینکنگ میں ساتھ افریقہ کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر برقرار، جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید کا دوسرا نمبرہے ۔
ٹی ٹوئنٹی بالرزرینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی چار درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ٹی ٹونٹی میں آل راونڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔