
نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شیروانی کے چرچے ان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ہورہے تھے۔شہباز شریف نے بالآخرگزشتہ روز حلف برداری کی تقریب میں شیروانی پہنی اور پاکستان کے بطور 23ویں وزیراعظم حلف اٹھایا۔
اچھا یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا۔
سمارٹ جانو بٹ. ❤️
Follow this Youngster @azaanbutt89 https://t.co/G1wVO0IUQe pic.twitter.com/sgnxdGOjOo
— 𝐒𝐚𝐫𝐝𝐚𝐫 𝐃𝐨𝐬𝐭 𝐌 𝐌𝐚𝐳𝐚𝐫𝐢 (@Dost_M_Mazari) April 12, 2022
اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس نوجوان کی تصویر پوسٹ کی جو وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر پہنچا۔مسلم لیگ (ن)کا سرگرم کارکن اذان بٹ وہ نوجوان تھا جو ایوانِ صدر میں نومنتخب وزیراعظم کے لیے شیروانی لے کر پہنچا تھا۔دوست محمد مزاری نے کہا کہ یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا۔
کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا، شہباز شریف