PK Press

سرکاری ملازمین کی موجیں ختم،وزیراعظم شہبازشریف نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچ گئے، باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے ،وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔

 

 

رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغازکیا۔

 

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

https://pkpress.net/2022/04/11/shehbaz-sharif-10/

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا،پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کیا۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا،ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔

https://www.express.pk/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

پڑھنے کے اگلے

وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے ایوانِ صدر میں شیروانی کون لایا تھا؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔