PK Press

برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان جنسی حملے کے مجرم قرار

Imran Ahmad Khan: MP guilty of sex assault on 15-year-old boy

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی عدالت نے رکن پارلیمان عمران احمد خان کو15 برس کے لڑکے پر جنسی حملے کا مجرم کا قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 48 سالہ رکن پارلیمان عمران احمد خان کو ساتھ وارک کران کورٹ نے سنہ 2008 میں کیے گئے جنسی حملے کا مجرم قرار دیا۔

 

 

 

ویسٹ یارکشائر کے علاقے ویکفیلڈ سے رکن پارلیمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک پارٹی کے بعد کم عمر لڑکے کو شراب پلائی اور پھر اپنے کمرے میں گھیسٹ کر لے گئے۔عدالت کا فیصلہ آنے کے چند گھنٹے بعد ہی کنزرویٹیو پارٹی نے اپنے رکن عمران احمد خان کو جماعت سے نکال دیا۔مقدمے کے آغاز پر ہی کنزرویٹیو پارٹی نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی اور وہ ایک آزاد رکن کے طور پر پارلیمان میں موجود تھے اور اب وہ فیصلے کے خلاف اپیل تک اپنے عہدے پر رہ سکیں گے۔

https://pkpress.net/2022/04/09/department-of-state/

قانون کے مطابق کسی بھی رکن پارلیمان کو اگر ایک سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے تو وہ نااہل ہو جاتا ہے۔اگر کسی رکن پارلیمان کی سزا سال سے کم ہو تو اس کے علاقے کے 10 فیصد ووٹرز کی جانب سے پٹیشن پر دستخط کے ذریعے اسے نااہل کیا جا سکتا ہے۔ عدالتی فیصلے پر عمل تمام اپیلوں پر اعلی عدالت سے حتمی فیصلہ آنے کے بعد کیا جاتا ہے اور اس پورے عمل پر طویل عرصہ لگتا ہے۔سزا کاٹنے کے بعد کوئی بھی شخص دوبارہ امیدوار بن سکتا ہے۔

https://www.express.pk/world/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفیکشن معطل

پڑھنے کے اگلے

آصف زرداری نے وزارت اعلیٰ کی حمایت مانگنے پر ق لیگی رہنماوں کو کیا جواب دیا؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔