PK Press

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ملک کا 23 واں وزیرِ اعظم منتخب کر لیا ہے۔ 174 ارکانِ اسمبلی نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے شہباز شریف جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا تاہم پیر کو پی ٹی آئی کی جانب سے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا۔

 

کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا، شہباز شریف

https://pkpress.net/2022/04/09/shehbaz-sharif-9/

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ہے جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف استعفے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئی تھی۔سپیکر اسد قیصر کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور ڈپٹی سپیکر کے اجلاس کی صدارت سے انکار کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ایاز صادق نے کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

پڑھنے کے اگلے

سرکاری ملازمین کی موجیں ختم،وزیراعظم شہبازشریف نے بڑا حکم جاری کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔