PK Press

عمران خان کیخلاف غداری کی کارروائی کی درخواست خارج ، وکیل پر جرمانہ عائد

غداری کیس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش کے مبینہ مراسلے کی تحقیقات کی درخواست خارج کردی۔پیر کواسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر مِن اللہ نے شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے مقف اختیار کیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی جس پر عمران خان پہلے خاموش رہے، پھر لیٹر دکھا کر کہا کہ ان کی حکومت کیخلاف سازش کی گئی۔درخواست میں کہاگیا کہ سفارتی کیبل کی امریکی حکام نے تردید کی ہے لہذا اس لیٹر کی تحقیقات ہونی چاہئیں،

 

https://pkpress.net/2022/04/09/imrankhan-4/

 

جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ اس معاملے کو سیاسی کیوں بنا رہے ہیں؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، آپ کیوں عدالت آئے؟چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کی عدالت سے کیا استدعا ہے؟ جس پر مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا لہذا معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا جائے، سیکرٹری داخلہ پابند ہیں کہ مبینہ مراسلے کی تحقیقات کرائیں، وفاق کی ذمہ داری تھی کہ معاملے کی تحقیقات کراتے اور معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیکر جاتے۔

 

https://www.express.pk/

مولوی اقبال حیدر

مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی سمیت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور امریکا میں پاکستان کیسابق سفیر اسد مجید کینام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں، متعلقہ افراد کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلانیکیلیے شکایت ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کا حکم دیا جائے۔ مولوی اقبال حیدر نے عدالت میں کہا کہ جنرل پرویز مشرف کیخلاف بھی غداری کیس میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور میری ہی درخواست پر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی ہوئی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان منتخب وزیراعظم تھے، ان کا پرویز مشرف کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے مسترد کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 5 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے مبینہ مراسلے کی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی جب کہ عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملکی ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ، حکومتی شخصیات بغیراجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے

پڑھنے کے اگلے

ڈالر کی قیمت میں کمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔