PK Press

وزیراعظم کا انتخاب،چوہدری سالک کسے ووٹ دیں گے؟بتادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بعض اوقات ہمیں اپنے وعدوں کا پاس رکھنے کے لیے دل پر پتھر رکھ کراپنوں کو تکلیف دینی پڑتی ہے۔ میں محض اختلاف رائے کی بنیاد پر دہائیوں سے قائم خاندانی اتحاد میں انتشار ڈالنے کا حامی نہیں نہ ہی ڈلنے دوں گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ میں ان کا ساتھ دے رہا ہوں جن کے ساتھ میں نے وعدہ اورعہد کیا اور سب کے سامنے اجتماعی دعائے خیر کی تھی۔

 

مجھے امید ہے کہ ہماری پارٹی اور میرے حلقے کے لوگ میرے فیصلے سے متفق ہوں گے۔اللہ ہمیشہ میری رہنمائی فرمائے۔انہوں نے ایک آیت کا بھی حوالہ دیا ۔اے ایمان والو! تم وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ہو؟ اللہ کے نزدیک بہت سخت ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ تم وہ بات کہو جو خود نہیں کرتے۔ کائنات کے عظیم ترین رہنما ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے قول و فعل میں تضاد نہ کرنے کا درس دیا، یہ ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے ۔ میرے والد نے مجھے ہمیشہ اصولوں پرکھڑے رہنے کی تلقین کی، اور یہی میرے والد اورخاندان کی روایت بھی ہے۔

 

خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا، قائد ایوان کیلئے مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔نئے وزیراعظم کا الیکشن آج ہوگا، اس حوالے سے قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

 

اسمبلی اجلاس، چودھری سالک اورطارق بشیرچیمہ اپوزیشن بینچوں پربیٹھ گئے

https://pkpress.net/2022/04/09/national-assembly-3/

وزیراعظم کے امیدوار کیلئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی نے منظور کرلئے۔سکروٹنی کے عمل میں تحریکِ انصاف نے شہباز شریف کے نیب کیسز کو بنیاد بنا کر اعتراض اٹھایا، جسے سیکرٹری قومی اسمبلی نے مسترد کردیا۔ پی ٹی آئی کے بابر اعوان نے کہا کہ دنیا کا پہلا وزیراعظم ہوگا جو 10 مہینے سے ضمانت پر ہے، جواب میں مسلم لیگ (ن)کے عطا تارڑ بولے شہباز شریف کو کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی۔اس صورت حال پر سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ وقت ضائع نہیں کریں، محض الزامات پر کیسے نااہل ہوسکتا ہے، سیاسی تقریریں نہیں کریں۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات پر تجویز اور تائید کنندگان کے دستخط بھی درست ہیں۔

https://www.humnews.pk/category/latest/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈالر کی قیمت میں کمی

پڑھنے کے اگلے

بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔