PK Press

کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا، شہباز شریف

shehbaz sharif

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اللہ نے قوم کی دعائیں قبول کرلی، متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی ہمت کا مظاہرہ کیا جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا۔

https://pkpress.net/2022/04/09/national-assembly-3/

 

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی جہدوجہد کامیاب ہوئی اور پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ اتحاد پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گا، قائد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی کے ساتھ نااںصافی نہیں کریں گے لیکن قانون اور انصاف اپنا راستہ لے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا اور اداروں کو مل کر چلائیں گے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے آخر میں ایاز صادق کا بھی شکریہ ادا کیا۔

https://www.dawnnews.tv/latest-news

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ ختم، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ

پڑھنے کے اگلے

ملکی ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ، حکومتی شخصیات بغیراجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔