PK Press

امریکا نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

department of state

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کوایک مرتبہ پھرمسترد کردیا اور کہا پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں ایک بار پھروزیراعظم عمران خان کے الزامات کی تردید کردی۔

 

 

پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹرکا کہنا تھا کہ دوٹوک الفاظ میں کہتی ہوں پاکستان میں حکومت گرانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔جلینا پورٹر نے کہا پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان میں آئینی عمل اورقانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں تاہم الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔

 

امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں ،عوام میں نکلوں گا،وزیراعظم

https://pkpress.net/2022/04/08/pm-speech/

یاد رہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، امریکا آئین کی بالا دستی اور جمہوری اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اصول صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی ہے، کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فوادچودھری کی اسمبلی ایوان میں سعدرفیق سے خوش گپیاں

پڑھنے کے اگلے

قومی اسمبلی اجلاس، چودھری سالک اورطارق بشیرچیمہ اپوزیشن بینچوں پربیٹھ گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔