PK Press

کیا شاہد آفریدی بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں؟

shahid afridi

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔شاہد آفریدی کے بارے میں سوشل میڈیاپر کئی دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے اگلے الیکشن میں حصہ بھی لیں گے۔انہوں نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

 

لالا نے کہا کہ وہ صرف اتنا کہنا چاہیں گے کہ چاہے کوئی بھی حکومت میں آئے اسے پانچ سال مکمل کرنے دیں اور پھر اس پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کو اگلی دفعہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون چھوٹے سے چھوٹے یا طاقتور آدمی، سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنی مرضی کے قانون بنانا اور اپنی مرضی سے توڑنا یہ صحیح بات نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جو غیر مسلم تھے، وہ مسلمان اس لیے ہوئے تھے کہ انہیں مسلمانوں کا انصاف کرنے کا طریقہ پسند آیا تھا۔

https://www.express.pk/sports/

 

انہوں نے اپنے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی جوڈیشری دنیا میں 130 ویں نمبر پر ہے تو یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا معیار کیساہے۔

وسیم اکرم کا پلس ورژن مائنس ہوگیا

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکا نے روسی جہاز ساز اور ہیرو ں کی کان کنی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

پڑھنے کے اگلے

امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں ،عوام میں نکلوں گا،وزیراعظم عمران خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔