PK Press

وزیراعظم عمران خان آج اہم اعلان کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے-بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں،وہ ہار چکے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ مٹھائی پھر ضائع-الفاظ یاد رکھیے گا،آنے والا وقت بتائے گا انشا اللہ،قوم نے فیصلہ کرلیا ہے،کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے-وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے آخری لمحے اور آخری بال تک لڑتا رہوں گا۔وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا اور پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک بھی آج لگے گی۔عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر قوم کے نام اہم پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کے لیے آخری لمحے اور آخری بال تک لڑتا رہوں گا۔

 

https://pkpress.net/2022/04/07/supreme-court-4/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر چودھری سالک کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پڑھنے کے اگلے

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے خاموشی توڑ دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔