PK Press

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے خاموشی توڑ دی

کرپشن کے الزامات کے باعث سرخیوں کا حصہ بننے والی خاتونِ اول کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔فرح خان کے نام سے منسوب آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹ کا دعویٰ کرتے اکاونٹس سے سامنے آیا ہے، انسٹاگرام پر فرح نے اپنے اوپر الزامات کی تردید انگریزی جبکہ ٹوئٹر پر اردو میں تحریر کر کے جاری کی۔

 

فرح خان نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام تر الزامات کی تردید کرتی ہوں، نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ میرے کردار پر غلیظ کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں پہلے بھی میرے شوہر وضاحت دے چکے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا ہے وہ بھی اس کی تردید کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کو سن کے سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے۔فرح خان نے یہ اپیل بھی کی کہ سنی سنائی باتوں پر انہیں بدنام نہ کیا جائے۔

فرح خان کون ہیں اور اس وقت کہاں ہیں؟

https://pkpress.net/2022/04/06/farah-khan/

https://urdu.dunyanews.tv/index.php

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم عمران خان آج اہم اعلان کرینگے

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا صدر پاکستان کو بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔