PK Press

امریکا نے روسی جہاز ساز اور ہیرو ں کی کان کنی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

america

ہیروں کی کان

امریکا نے روسی جہاز ساز اور دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی کان کنی کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے روس کی یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن، الروسا ڈائمنڈ مائننگ کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ بلیک لسٹ روسی کمپنیوں کی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی بھی روک دی ہے۔

 

امریکا نے روسی صدر کی اہلیہ اور بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

https://pkpress.net/2022/04/07/russia/

برائن نیلسن، انڈر سیکرٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پابندیاں ان اہم اداروں پر دبا ڈالتی رہیں گی جو یوکرین کے خلاف روس کی بلا اشتعال جنگ کو فعال اور فنڈ فراہم کرتی ہیں۔امریکا نے بوچا میں ہلاکتوں کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی حلقوں سمیت ان کی بیٹیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھی۔اس حوالے سے امریکاکی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پیوٹن کی بیٹیوں، کترینا ولادیمیر، وونا تیکھونووا اور ماریا ولادیمیروونا وورونسووا کو پیوٹن کے بالغ بچے ہونے کی وجہ سے پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔، تاکہ وہ پیوٹن کی جائیداد اور مفادات کو استعمال نہ کر سکیں۔

 

https://www.express.pk/world/

 

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کی فوجیوں کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ روس کے خلاف بار بار پابندیاں عائد کیں اور روس کی معیشت کو دبانے کی کوشش کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا صدر پاکستان کو بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم

پڑھنے کے اگلے

کیا شاہد آفریدی بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔