PK Press

ٹوئٹر نے صارفین کی مشکل آسان کردی

twitter

ٹوئٹر نے طویل انتظار کے بعد اپنے صارفین کے لیے ایڈیٹ بٹن کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا ، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین ایلون مسک کے ٹوئٹرکے بورڈ آف ڈائریکٹر بننے کے بعد کیا ہے۔

 

 

گزشتہ پیر کو ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر سے صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ایڈٹ بٹن چاہتے ہیں، جسے انہوں نے ایک پول کی شکل دی تھی۔ایلون مسک ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شئیرز کے مالک بن گئے ہیں۔تاہم ٹوئٹر نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہو کوئی ہم سے یہی بوپچھ رہا ہے، اور ہاں ہم گزشتہ سال سے اس پر کام کر رہے ہیں، اور انہیں یہ خیال کسی کے پول دیکھنے کے بعد نہیں آیا۔ٹوئٹر نے یہ بھی بتایا کہ ہم آنے والے مہینوں میں ٹوئٹر لیبس میں ٹیسٹنگ شروع کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن سے متعلق چھوٹی سے ویڈیو بھی شئیر کی۔

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

https://pkpress.net/2022/03/04/facebook/

 

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیٹ بٹن کی ٹیسٹنگ ٹوئٹر بلیو پر رواں برس کے اواخر میں کی جائے، جس کی ماہانہ سبسکرپشن سروس 3 ڈالر ہوں گے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر کے صارفین کئی سال سے ایڈیٹ بٹن کا مطالبہ کر رہے تھے، تاہم شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسے کا 2020 میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر ممکنہ طور پر ایسا نہیں کرے گا۔

https://www.express.pk/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکا نے روسی صدر کی اہلیہ اور بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

پڑھنے کے اگلے

ڈالر بے قابو،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔