PK Press

آئین شکنی نہیں کی، آئین کا حلف لیا ہے،شاہ محمود قریشی

shah mahmood qureshi

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما وسابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے آئین شکنی نہیں کی، آئین کا حلف لیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ اس اہم کیس کی آج آخری نشست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا اپنے دلائل آج مکمل کر لیں گے، آرٹیکل 69 کی روح ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہئیں، اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے۔

 

 

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے آئین کے مطابق ریاست کے ہر عضو کی اپنی ذمے داری ہے، آئین بنانے والوں نے بڑا واضح موقف دیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، تحریکِ انصاف کا موقف ہے کہ اسپیکر کے پاس رولنگ کا مکمل اختیار ہے۔آرٹیکل 69 نے اسپیکر کی رولنگ کو تحفظ دیا ہے، اسپیکر کی رولنگ قابلِ سماعت نہیں۔

 

 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے جسے سامنے رکھا۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم جوڈیشل انکوائری کی گزارش کر سکتے ہیں، اگر جوڈیشل انکوائری ہوتی ہے تو میرے 7 سوال ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ مراسلہ من گھڑت ہے تو میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اس کی تحقیقات کرلیتے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈالر بے قابو،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پڑھنے کے اگلے

آرٹیکل 6 کے تحت سب کو عبرت کا نشان بنادیں گے،شاہد خاقان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔