PK Press

کپتان بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ آئی سی سی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ میں عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں عمدہ کارکردگی کے بعد آل ٹائم او ڈی آئی بیٹینگ رینکنگ میں 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس درجہ بندی میں سچن ٹنڈولکر 15ویں سے 16ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

 

 

آل ٹائم رینکنگ کا انحصار کریئر کے دوران کسی ایک موقع پر حاصل کئے گئے ریٹنگ پوائنٹس پر ہوتا ہے۔سچن ٹنڈولکر کے ریٹنگ پوائنٹس 887 ہیں جبکہ بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ان سے آگے نکل چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آل ٹائم رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز آج بھی 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ 931 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ظہیر عباس کا دوسرا نمبر ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

https://pkpress.net/2022/04/06/babar-azam-3/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسپیکر رولنگ کیس : بظاہر آرٹیکل 95 کی خلاف ورزی ہوئی، چیف جسٹس

پڑھنے کے اگلے

امریکا نے روسی صدر کی اہلیہ اور بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔