PK Press

عامر لیاقت نے اپوزیشن رہنماوں سے معافی مانگ لی

amir liaquat hussain

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد اپوزیشن رہنماوں سے معافی مانگ لی۔

 

ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز سے معافی کا طلبگار ہوں۔عامر لیاقت نے یہ بھی لکھا کہ کیپٹن صفدر، بہن عظمیٰ بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا۔

لیٹر گیٹ کی تحقیقات،وزیرِ اعظم کا سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ

https://pkpress.net/2022/04/06/imrankhan-2/

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی اور سنگین الزامات لگائے۔ ان الزامات پر کافی ردعمل سامنے آیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فرح خان کون ہیں اور اس وقت کہاں ہیں؟

پڑھنے کے اگلے

اسپیکر رولنگ کیس : بظاہر آرٹیکل 95 کی خلاف ورزی ہوئی، چیف جسٹس

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔