PK Press

سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کی شرائط میں مزید نرمی کردی

عمرہ زائرین کے لئے اچھی خبر سامنے آ گئی، سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کی شرائط میں مزید نرمی کر دی۔تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی سفارتخانہ کی جانب سے نیا سرکلر جاری کر دیا گیا،

 

 

تمام عمرہ آپریٹر ایجنسیز اور ائیرلائینز کو جاری سرکلر میں کہا گہا ہے کہ اب 40 سال سے کم عمر کے مرد حضرات بغیر فیملی کے عمرہ ادا کر سکیں گے جبکہ پینتالیس سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جا سکیں گئے جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

 

 

خواتین بغیر محرم سعودی عرب عمرے کی غرض سے جا سکیں گی اسکے علاوہ بغیر محرم خواتین پر سے گروپ کی شرط بھی ہٹا دی گئی ہے، خواتین کو عمرہ کی غرض سے گروپ کی صورت میں جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈالر کی اونچی اڑان،186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

پڑھنے کے اگلے

حمزہ صاحب فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پرمبارک ہو،مونس الٰہی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔