PK Press

حمزہ صاحب فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پرمبارک ہو،مونس الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ق) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر طنزیہ انداز میں مبارکباد دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الٰہی نے لکھا کہ حمزہ صاحب آپ کو فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پر مبارک ہو۔

 

مونس الٰہی نے علیم خان گروپ کے مزید 3ارکان توڑ لئے

https://pkpress.net/2022/04/03/moonis-elahi-5/

خیال رہے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسمبلی اجلاس بدھ کی شام ساڑھے سات بجے طلب کیا تھا، جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے انہیں غیر فعال کردیا گیا تھا۔مسلم لیگ ن اور اپوزیشن سمیت جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی لاہور جانے کیلئے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں جمع ہوئے جہاں سے انہیں ٹولیوں کی شکل میں پنجاب اسمبلی کیلئے روانہ ہونا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف اور کئی اراکین اسمبلی بس میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تاہم وہ پنجاب اسمبلی جانے کے بجائے دوسرے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں پہنچ گئے۔اپوزیشن اراکین نے اب پنجاب اسمبلی جانے کا پروگرام تبدیل کرتے ہوئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہی پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس بلالیا،

 

 

جس کی صدارت پینل آف چیئر شازیہ عابد کررہی ہیں، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین، پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کے اراکین سمیت 211 ارکان موجود ہیں تاہم حکومتی اراکین اس اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔مقامی ہوٹل میں ہونیوالے علامتی اجلاس میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا گیا، اجلاس میں پیش کی گئی قرار داد کی 199 اراکین نے حمایت کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی علیم خان بھی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نجی ہوٹل پہنچے۔علیم خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کرچکی، اب شکست یقینی ہے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، اب حقیقی تبدیلی آئے گی، حکومت اپنی اکثریت ثابت کرے یا اپوزیشن میں بیٹھے۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزادی پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کوشش کریں گے آج ہی اجلاس منعقد کریں، پی ٹی آئی مجھے چھوڑنا چاہتی ہے لیکن آج بھی پارٹی کے ساتھ ہوں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کی شرائط میں مزید نرمی کردی

پڑھنے کے اگلے

فرح خان کون ہیں اور اس وقت کہاں ہیں؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔