PK Press

لیٹر گیٹ کی تحقیقات،وزیرِ اعظم کا سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبینہ غیرملکی خط کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیے جانے کا امکان، وزیراعظم کی قانونی ٹیم آج سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرائے گی۔

 

 

وزیراعظم نے ایک بارپھرعوام سے پاکستان کی خودمختاری اورجمہوریت پربیرونی حملے کیخلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ اوراسمبلیاں توڑنے کیخلاف ازخود نوٹس،وزیراعظم کی جانب سے مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم آج سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرائے گی۔قانونی ٹیم مبینہ خط کے معاملے پرہائی پاور کمیشن بنانے کی استدعا کرسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزقانونی ٹیم سے معاملے پرمشاورت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ایک بارپھراحتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

اپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اورجمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں۔عوام کو پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پربیرونی حملے کیخلاف باہرنکلنا چاہیے۔

حکومت اپوزیشن آپس میں لڑ رہے ہیں، معاملہ ہمارے گلے ڈالا جا رہا ہے،سپریم کورٹ

https://pkpress.net/2022/04/05/supreme-court-3/

 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کوغیرملکی طاقتوں کے مقامی سہولت کاروں میرجعفراورمیرصادق کیخلاف بھی اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں سیاسی کمیٹی اورقانونی ٹیم کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، نگران حکومت کے قیام اورپنجاب کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔اپوزیشن سے نگراں وزیراعظم کا نام نہ آنے کے بعد قانونی آپشنزپربھی غورہوگا۔وزیراعظم قانونی ٹیم سے سپریم کورٹ میں کیس سے متعلق قانونی امورپرمشاورت کریں گے۔قانونی ٹیم کیس سے متعلق حکمت عملی بنائے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پڑھنے کے اگلے

صدر عارف علوی نے 90 دن میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔