PK Press

فرح خان کہاں بھاگ گئی؟صحافی اورفواد چوہدری تلخ کلامی

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صحافی مطیع اللہ جان نے فرح خان کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوال کیا جس میں فواد چوہدری بیچ میں آئے اور اپنی بات کرنے لگے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اس دوران مطیع اللہ جان نے سوال کا جواب دینے کا مطالبہ کیا جس پر فواد چوہدری کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری کے رویے پر احتجاج کیا۔فواد چوہدری نے مطیع اللہ جان کو کہا کہ تم صحافی نہیں یوٹیوبر ہو جب کہ اس دوران مطیع اللہ جان اور دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری پر شدید تنقید کی۔فواد چوہدری نے صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام لگایا، اس دوران صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم فواد چوہدری مسلسل گفتگو کرتے رہے۔صحافیوں نے فواد چوہدری کی معافی تک بائیکاٹ کا اعلان کیا لیکن فواد چوہدری نے معذرت سے انکار کردیا۔

 

فواد چوہدری کے معافی نہ مانگنے پر صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا اور ان کے پاس سے مائیک ہٹا دیے جس کے بعد فواد چوہدری اور اسد عمر گفتگو ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

صدر عارف علوی نے 90 دن میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

پڑھنے کے اگلے

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔