PK Press

صدر عارف علوی نے 90 دن میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

صدر مملکت نے 90 دن میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی توڑنے کے 90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔

 

نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے صدر مملکت کا وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کو خط

https://pkpress.net/2022/04/04/president/

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل48 5(A) اور آرٹیکل 224(2) کے تحت صدر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں گے۔یاد رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیرملکی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

 

 

 

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور پھر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لیٹر گیٹ کی تحقیقات،وزیرِ اعظم کا سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ

پڑھنے کے اگلے

فرح خان کہاں بھاگ گئی؟صحافی اورفواد چوہدری تلخ کلامی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔