PK Press

صارفین اب واٹس ایپ میں اہم تبدیلی کےلئےہوجائیں تیار

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروا رہا ہے جس میں اب فارورڈ میسجز ایک سے زیادہ گروپس میں بھیجنا ناممکن ہوجائے گا۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین کو اب انتباہ کیا جائے گا جب وہ پہلے سے فارورڈ کیے گئے میسج کو متعدد واٹس ایپ گروپس میں بھیجنے کی کوشش کریں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ میں کہا جائے گا کہ فارورڈ کردہ پیغامات صرف ایک گروپ چیٹ پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

ٹیلی گرام کی مقبولیت میں اضافہ،واٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑدیا

https://pkpress.net/2022/03/22/telegram/

 

 

ویب بیٹا انفوکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر پہلے کچھ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے شروع کیا گیا تھا لیکن اب اسے مزید ٹیسٹرز اور iOS صارفین کے لیے بھی بڑھایا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ قدم دنیا بھر میں غلط معلومات کے پروپیگنڈہ پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہو۔

https://www.express.pk/story/2306074/508/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آگئی

پڑھنے کے اگلے

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔