PK Press

غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں، شہباز شریف کا آرمی چیف سے مطالبہ

shehbaz sharif

 مسلم لیگ (ن)کے صدر اور اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے یہ جرم نہیں کیا ہم میں سے کسی نے جرم نہیں کیا ،کسی خارجہ طاقت کو دعوت نہیں دی، اس معاملے کا اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

 

 

 

شہباز شریف نے کہا کہ میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائیں، عدالت کے سامنے یہ ثبوت لائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اتنے صاف الفاظ میں بات نہیں کی، اب عدالت سے بھی ملتمس ہوں، اپنے وکلا کے ذریعے یہ مطالبہ رکھیں گے کہ براہ کرم اس بات کا جائزہ لیں اور فورم بنادیں جس میں بات عیاں ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال یہ مطالبہ کیا کہ یہ حکومت جعلی اور وزیراعظم بھی جعلی ہے، ہم نے جب آئینی و قانونی طور پرعدم اعتماد کی تحریک پیش کی تو اس کے بعد غداری کے نعرے لگ گئے۔

عمران خان بیرونی سازش کے جھوٹ سے اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کررہے ہیں

https://pkpress.net/2022/04/05/maryam-aurangzeb/

 

 

شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فوج کے سپہ سالار جن کی بے شمار قربانیاں ہیں وہ آج اس بات کا عندیہ دیں کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی میں جومنٹس پاس ہوئے جس میں بین الاقوامی سازش اور اپوزیشن کا رول ہے تو اسے سامنے لائیں، کیا وہ منٹس انہوں نے سائن کیے؟ دیکھیں کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ کی منظوری ہے؟ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے عارف علوی کا کوئی خط نہیں ملا، عارف علوی اور عمران نیازی آئین شکنی کے مرتکب ہیں، پہلے اس کا فیصلہ ہوگا باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پڑھنے کے اگلے

سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ،چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت منظور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔