PK Press

امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پرعمران خان کوسزا دی،روسی وزیر خارجہ

imran khan visit russia

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان پرزبردست دبا ڈالا۔

 

 

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے درمیان امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکوطلب کرکے دورہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا۔روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پیدا صورتحال سے واضح ہے کہ امریکا نے بات نہ ماننے پرنافرمان عمران خان کوسزا دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا

https://pkpress.net/2022/04/03/imrankhan/

 

وزیراعظم کے اپنی جماعت کا ایک گروپ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اورپارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں اپنے خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے شرمناک مداخلت کی کوشش ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان بیرونی سازش کے جھوٹ سے اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کررہے ہیں

پڑھنے کے اگلے

ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔