PK Press

سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ،چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت منظور

ch tanvir khan

سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ،سینئر لیگی رہنما چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما چوہدری تنویر خان کو 10 دس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم ،

 

https://pkpress.net/

وکیل چوہدری تنویر ایڈووکیٹ یاسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کیس سیاسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ 2010 میں سپریم کورٹ متعلقہ اراضی پر از خود نوٹس لے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی سی راولپنڈی اس کی مکمل نشاندہی کروا چکے ہیں۔

 

 

 

چوہدری تنویر خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس بے بنیاد ہے عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔ میرا موکل بیمار اور اسپتال داخل یے۔ دلائل سننے کے بعد اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔چوہدری تنویر خان کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔عبوری ضمانت اسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد مسرور زمان نے کنفرم کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں، شہباز شریف کا آرمی چیف سے مطالبہ

پڑھنے کے اگلے

ہاکی کا بھی چھوٹا فارمیٹ متعارف کرانے کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔