PK Press

شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست خارج

shehbaz sharif

 ایف آئی اے نے شوگر ملز کیس میں رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی،لاہور کی عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو خارج کردیا

 

سماعت کے دوران وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ شہباز شریف عبوری ضمانت پر ہیں ان کا ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپنے حکم پر کیسے نظر ثانی کر سکتی ہے۔ وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ اعلی عدالتوں کی دو نظیریں پیش کی ہیں جس کے مطابق عدالت کے پاس اختیار ہے۔

شہبازشریف عدالت میں پیش ہونے کے بجائے مٹرگشت کررہے ہیں،فوادچودھری

https://pkpress.net/2022/04/04/fawad-ch-3/

 

عدالت نے اپنے فیصلے میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی۔اس فیصلے میں کہا گیا کہ دائرہ اختیار سے متعلق ملزمان کی درخواست بھی خارج کر دی ہے۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو 11 اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

پڑھنے کے اگلے

فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ خوددارقیادت چاہیے یاہاں میں ہاں ملانے والے ،شاہ محمود قریشی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔