
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ شہبازشریف بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔
شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہےلیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں اگر یہ کوئ عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2022
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگرکوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔
وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا