
پاکستانی سفیر کو دھمکی آمیر پیغام دینے والیامریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے پاکستان کے الزامات کی تردید نہ کی ، جنوب اور وسطی ایشیائی امور کے بارے میں امریکی معاون وزیرخارجہ ڈونلڈ لو سے بھارت کے دورے کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ آپ نے پاکستان کے سفیر کو دھمکی آمیز پیغام دیا،
آپ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان مشکل میں ہوگا، کیا آپ نے کہا کہ اگر عمران خان وزیراعظم رہے تو پاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی ؟جس پر ڈونلڈ لو نے ان الزامات کی تردید نہ کی اور کہا کہ پاکستان کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں ، وہاں آئینی اور قانونی عمل کی حمایت کریں گے ۔