PK Press

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلی ترین گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے محبت کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق37 سالہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری میں عروج کا گیت محبت کو منتخب کیا گیا تھا ۔

https://pkpress.net/2022/03/16/shipla-shetty/

 

عروج کی اس بڑی کامیابی پر معروف شخصیات سمیت ان کے چاہنے والے انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/Zhchaudhri/status/1510813640546414597

اوباما

عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔یاد رہے کہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلی ترین گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔عروج آفتاب کا تعلق نیویارک کے علاقے بروکلین سے ہے ، عروج آفتاب کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے ، عروج نے والدین کے ساتھ وطن آ کر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا ۔عروج اپنے گیتوں میں کلاسیکی موسیقی کو لوک اور جیز سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔ ان کے 3 سولو البم آچکے ہیں ۔

https://urdu.geo.tv/latest-news

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دھمکی آمیزخط کا معاملہ، امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو کابیان بھی سامنے آگیا

پڑھنے کے اگلے

شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست خارج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔